موجودہ پنجاب حکومت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ موجودہ پنجاب حکومت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، وزیراعلیٰ کے ہوتے ہوئے حمزہ شہباز نے اعتماد کا ووٹ کیسے لے لیا؟۔
سابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے آج نیوز سےگفتگو کرتےہوئے کہا کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب برقرار ہیں، اس وقت ملک کا نظام درہم برہم ہے، پنجاب کی بیوروکریسی کو بھی قانون کوسمجھنا چاہیئے، صورتحال شہبازشریف کےقابو سے باہر ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں آٹے کا بحران ہے، مولانا فضل الرحمان عہدوں کی تقسیم پرناراض ہیں، کاروباری شعبہ کشمکش سے دوچار ہے، حکومت کی توجہ مسائل کے حل کی جانب نہیں، بحران سے نکلنے کا واحد راستہ نئےانتخابات ہیں ۔
پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، وزیر اعلیٰ کے ہوتے ہوئے حمزہ شہباز نے اعتماد کاووٹ کیسے لےلیا؟ ۔
Comments are closed on this story.