Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ضلع وسطی اور کورنگی میں گھر سے کچرا اٹھانے اور صفائی ستھرائی آپریشن کا افتتاح

صوبہ سندھ پاکستان کا پہلا صوبہ ہوگا جو کچرے کو ریسائکل کرکے بجلی بنائے گا اورینج لائن کا انفرا اسٹرکچر مکمل ہے اگلے چند ہفتوں مںن آپریشن کا آغاز ہوگا۔
شائع 10 مئ 2022 09:54am

کراچی: وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ضلع وسطی اور ضلع کورنگی میں گھر سے کچرا اٹھانے اور صفائی ستھرائی آپریشن کاافتتاح کردیا، صوبہ سندھ پاکستان کا پہلا صوبہ ہوگا جو کچرے کو ریسائکل کرکے بجلی بنائے گا اورینج لائن کا انفرا اسٹرکچر مکمل ہے اگلے چند ہفتوں مںن آپریشن کا آغاز ہوگا۔

صوبائی وزیربلدیات سندھ ناصر حسنن شاہ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی برگسٹرمرتضی وہاب اور منجنگگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ زبرر احمد چنہ کے ہمراہ ضلع وسطی، نارتھ ناظم آباد زون اور ضلع کورنگی کے لانڈھی زون اورماڈل زون میں گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے کام کا افتتاح کیا۔

اس موقع پروزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق “اب ہوگا صاف کراچی “ کے سفر پر گامزن ہیں، آج ضلع وسطی کے نارتھ ناظم آباد زون اور ضلع کورنگی کے ماڈل اور لانڈھی زون میں بھی صفائی آپریشن کا آغاز ہونے جارہا ہے، آئندہ چند ماہ مں ضلع وسطی کے دیگر زون مںض بھی سندھ سالڈ ویسٹ انتظام سنبھالے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے شہریوں کو ریلیف پہنچانے کیلئے ایس ایس ڈبلیو ایم بی کو ذمہ داری سونپی ہے، یہ ادارہ ایم ڈی زبیر احمد چنہ کی سربراہی میں اچھا کام انجام دے رہا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے نجی کمپنی کے عہدیداران کی کارکردگی کوبھی سراہا اورکہا کہ امدو ہے کہ پورے کراچی میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر کریں گے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بر سٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایس ایس ڈبلیو ایم بی کا ادارہ متحرک انداز مںد کام کر رہا ہے، ہمیں ضلع کورنگی اور ضلع وسطی کیلئے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن کچھ وجوہات کی بناء پر آپریشن کا آغاز دیر سے ہوا، اس کے باوجود ایس ایس ڈبلیو ایم بی نے ضلع وسطی اور ضلع کورنگی کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صفائی کے دوران مافیا دقتیں پیدا کررہا ہے لکن ہمارا صفائی کرنے والا عملہ بہادر ہے، اس سلسلے میں شہریوں اور میڈیا کا بھرپورتعاون درکار ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مزید کہا کہ ایس ایس ڈبلیوایم بی کی انتظامہ 8500 ٹن کچرا روزانہ لینڈ فل سائٹ پہنچاتی ہے، ضلع وسطی میں آپریشن کے بعد یہ تقریباً10ہزار ٹن تک پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ کچرا سونا ہے اور سندھ حکومت اس کچرے سے بجلی بنانے کیلئے 4 کمپنیوں کو انٹینٹ لیٹر دے چکی ہے، صوبہ سندھ پاکستان کا پہلا صوبہ ہوگا جو کچرے کو ریسائکل کرکے بجلی بنائے گا۔

علاوہ ازیں مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سندھ حکومت ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کر چکی ہے، اورینج لائن کا انفرا اسٹرکچر مکمل ہوگیا ہے، اگلے چند ہفتوں مںس آپریشن کا آغاز ہوگا، سندھ حکومت نے 288نئی ایمبولینس کا آرڈر دے دیا ہے، 1122 کی سروس کا بھی بہت جلد آغازہونے جا رہا ہے ۔

دریں اثناء ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹوزرداری نے شہریوں کی ٹرانسپورٹ کی سہولت کو مزید بہتر کرنے کیلئے 240 بسوں کا مزید آرڈر دیا ہے جس میں سے 119بسیں چائنا میں تیار ہوگئی ہیں جو کراچی کی 7 اہم شاہراہوں پر چلائی جائیں گی۔

اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی، ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلم ، ایڈمنسٹریٹرکورنگی جاوید کلوڑاور نجی کمپنی گینزو کے سی ای اومسٹر لیوٹاؤ کے علاوہ علاقے کے معززین و میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر ایم ڈی زبرساحمد چنہ نے کہا کہ کورنگی میں جدید ٹیکنا لوجی متعارف کرائی ہے جس سے کچرا کنڈیوں کا خاتمہ یقینی ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پی سی ٹی ایس ایک پورٹ ایبل کمپیکٹرٹرانسفراسٹیشن ہے جو کہ کچرے کو اندر ہی کمپریس کرے گا اس طرح کچرا رکھنے کی گنجائش 20 سے 25 ٹن ہوگی اور یہ کمپیکٹرکچرا کنڈیوں کی جگہ استعمال ہوں گے، دیگر تفصیلات میں نارتھ ناظم آباد، لانڈھی زون اور ماڈل زون ٹوٹل220 گاڑیاں استعمال ہوں گی جس میں تھری وہیلر رکشہ، فور وہیلر منی ٹیپر، کمپیکٹراور دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔

ایم ڈی زبرراحمد چنہ نے مزید کہا کہ اگست کے وسط میں دیگر 3زونز مں بھی آپریشن کا آغاز کردیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے سوشل موبیلا ئزر کی ٹیمیں گھر گھر جاکر شہریوں کو آگاہی فراہم کر یں گی۔

اس موقع پر ڈی سی طحہٰ سلیم اور گینسو کمپنی کے سی ای او مسٹر لیوٹاؤ نے بھی خطاب کیا۔

administrator karachi

karachi

Nasir Hussain Shah

Murtaza Wahab