Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویسٹ وارف پر آنے والے بحری جہاز سے 2 لاشیں برآمد

پولیس حکام کے مطابق بحری جہاز چین سے کراچی آیا ہے جہاں سے بر آمد ہونی والی دونوں لاشیں مزدوروں کی ہیں۔
شائع 10 مئ 2022 12:20am
بحری جہاز چین سے کراچی آیا ہے۔  فوٹو — فائل
بحری جہاز چین سے کراچی آیا ہے۔ فوٹو — فائل

کراچی: ویسٹ وارف سمندر پر آنے والے بحری جہاز سے دو لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق بحری جہاز چین سے کراچی آیا ہے جہاں سے بر آمد ہونی والی دونوں لاشیں مزدوروں کی ہیں جو بدین کے رہائشی تھے اور ان کی شناخت اسلم اور محمد حسن کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ دونوں مزدوروں کی لاشیں تاحال موقع پر موجود ہیں جنہیں ابتدائی کارروائی کے بعد سِول اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

اس ضمن میں وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ایک مزدور نے اطلاع دی کہ 2 مزدور نیچے پڑے ہیں، دونوں لاشوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم اس معاملے پر عملے، اسٹیوڈور اور دیگر متعلقہ افراد کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

karachi

Dead Body