Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایسا نہیں ہوگا کہ آئی ایم ایف کی ہر بات مان کر لوگوں کو خود کشیاں کرنے دیں: اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے، عمران خان نے غلط کام نہیں کیا توانہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
شائع 09 مئ 2022 11:20pm
ہم انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے۔  فوٹو — فائل
ہم انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے۔ فوٹو — فائل

لندن: سابق وزیر خزانہ اسحاق نے کہا کہ ایسا نہیں ہوگا کہ آئی ایم ایف کی ہر بات مان کر لوگوں کو خود کشیاں کرنے دیں۔

آج نیوز کے پروگرام ‘اسپاٹ لائٹ’ میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے، عمران خان نے غلط کام نہیں کیا توانہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں اور اگر غلط کام کئے ہیں تو اس کا حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف کی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی، ایسا نہیں ہوگا ان کی ہر بات مان کر لوگوں کو خودکشیاں کرنے دیں، آئی ایم ایف سے بات کریں گے، ہم فنڈڈ سبسڈی بھی دیں گے کیونکہ لوگ دو وقت کی روٹی کے محتاج ہوئے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کو حلقہ بندیوں کے لیے چار ماہ کا وقت دینا ہوگا اور ہم نے انتخابی اصلاحات بھی کرنی ہیں۔

Ishaq Dar

IMF

Aaj News program