Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں اومیکرون کی نئی ذیلی قسم کا پہلا کیس سامنے آگیا

سائنسدانوں نے اومیکرون کےاس ویرئنٹ کو (بی اے 2.12.1) کا نام دیا ہے جسے اب تک سب سے زیادہ رفتاری کے ساتھ پھیلنے والی کورونا کی قسم کہا جا رہا ہے۔
شائع 09 مئ 2022 07:15pm
اومیکرون کی ذیلی قسم کے پہلے کیس کی تصدیق۔  فوٹو — رائٹرز
اومیکرون کی ذیلی قسم کے پہلے کیس کی تصدیق۔ فوٹو — رائٹرز

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے پاکستان میں اومیکرون کی ذیلی قسم کے پہلے کیس کی تصدیق کردی ہے۔

ایک بیان میں این آئی ایچ نے کہا کہ کورونا وائرس کے قسم اومیکرون کی نئی ذیلی قسم (بی اے 2.12.1) مختلف ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے کئی افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

سائنسدانوں نے اومیکرون کےاس ویرئنٹ کو (بی اے 2.12.1) کا نام دیا ہے جسے اب تک سب سے زیادہ رفتاری کے ساتھ پھیلنے والی کورونا کی قسم کہا جا رہا ہے۔

قومی ادارہ صحت نے شہریوں کو محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے علاوہ مکمل ویکسینیشن سمیت بوسٹرشارٹ لگوانے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

coronavirus pakistan

Omicron variant