سعودی عرب: ڈاکٹروں کا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو آرام کا مشورہ
ریاض: سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیزڈاکٹروں کے مشورے پر کچھ دنوں کیلئے اسپتال میں رہیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے طبی معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے کہا کہ ان کے کالونیسکوپی ( یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں آنتوں کی صحت کا جائزہ لیا جاتا ہے) کے نتائج ٹھیک ہیں جبکہ یہ نہیں بتایا کہ بادشاہ کب تک اسپتال میں رہے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق اس سے قبل شاہی عدالت کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی تھی کہ بادشاہ کو ہفتے کی شام بحیرہ احمر کے شہر جدہ کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں طبی ٹیسٹ کروانے کے لیے داخل کرایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز(86 سالہ) کا سنہ 2020 میں پتے کا آپریشن ہوا اور مارچ میں ان کے دل کے پیس میکر کی بیٹری تبدیل کرائی گئی۔
Comments are closed on this story.