Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں محمد عباسی کی گلوسٹر شائر کیخلاف میچ میں 9 وکٹیں

انگلینڈ میں جاری انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پاکستانی فاسٹ بولرزکی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔
شائع 09 مئ 2022 02:01pm

لندن : انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباسی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتےہوئے گلوسٹر شائر کیخلاف میچ میں 9وکٹیں لیں۔

انگلینڈ میں جاری انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پاکستانی فاسٹ بولرزکی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

ہیمپشائر کی نمائندگی کرنے والے قومی فاسٹ بولر محمد عباس نے گلوسٹرشائر کیخلاف میچ میں 9وکٹیں حاصل کیں۔

عباس نے پہلی اننگز میں 6اور دوسری اننگزمیں 3شکار کئے، انہوں نے اپنی ٹیم کی گلوسٹرشائر کیخلاف 87 رنزکی فتح میں اہم کردارادا کیا۔

london

England