Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرونی سازش سے مسلط کی گئی حکومت ہمیں نامنظور ہے، عمران خان

جہلم شہیدوں اور غازیوں کا شہر ہے، حقیقی آزادی مارچ کی تیاری کیلئے عوام کو تیار کر رہا ہوں، منگل کو میں جہلم آ رہا ہوں، چیئرمین تحریک انصاف
شائع 09 مئ 2022 12:24pm

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ حقیقی آزادی مارچ کی تیاری کیلئے عوام کو تیار کر رہا ہوں ،بیرونی سازش سے مسلط کی گئی حکومت ہمیں نامنظور ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جہلم جلسے کے حوالے سے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ جہلم شہیدوں اور غازیوں کا شہر ہے، حقیقی آزادی مارچ کی تیاری کیلئے عوام کو تیار کر رہا ہوں، منگل کو میں جہلم آ رہا ہوں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کو حقیقی آزادی دلوانے کیلئے سب مارچ میں شرکت کریں، جہلم کی عوام کو بتانا ہے کہ بیرونی سازش سے مسلط کی گئی حکومت ہمیں نامنظور ہے، امید کرتا ہوں کہ عوام اس جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔

اسلام آباد

imran khan

EX Prime Minister