Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے آٹا غائب

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی 3 ملین ٹن گندم درآمد کرنے کا اعلان کردیا۔
شائع 09 مئ 2022 11:03am
آج نیوز کے مطابق پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 200 روپے اضافے سے 13 سوروپے کاہوگیا ــ فوٹو فائل
آج نیوز کے مطابق پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 200 روپے اضافے سے 13 سوروپے کاہوگیا ــ فوٹو فائل

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آٹا مہنگا ہونے کے باوجود عام مارکیٹ سےغائب ہوگیا۔

آج نیوز کے مطابق پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 200 روپے اضافے سے 13 سوروپے کا ہوگیا، تاہم مارکیٹ تک سپلائی نہ پہنچے کے باعث شہریوں کو مہنگا آٹا بھی دستیاب نہیں ہے۔

دریں اثنا مارکیٹ میں آٹے کی کمی کو بھاپتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی 3 ملین ٹن گندم درآمد کرنے کا اعلان کردیا۔

ان کا کہناتھا کہ دکھ اورشرم کی بات ہے کہ ہمیں گندم امپورٹ کرنی پڑ رہی ہے، پنجاب میں گندم کا ٹارگٹ مزید بڑھا دیا ہے۔

دوسری طرف سیالکوٹ انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئےذخیرہ کی گئیں 19 ہزار گندم کی بوریاں بھی اپنے قبضے میں لے لی گئی۔

تاہم آٹے کی قیمتوں میں اضافے پرفلورملزایسوسی ایشن کا کہنا ہے سرکاری گندم کا کوٹہ بند ہونےکے باعث قیمت میں اضافہ کرنا مجبوری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت فوری طورپرسبسٹائز گندم فراہم کرے تاکہ آٹے کی قیمت میں کمی کی جاسکے۔

shahbaz sharif

Punjab Govt

Wheat