Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں واٹر پارک سے اغواء ڈھائی سالہ بچہ حیدرآباد سے بازیاب

بچے کو ایک عورت اغواء کرکے حیدرآباد لےگئی تھی، پولیس نے خاتون سمیت 2افراد کوحراست میں لے لیا، ملزمان کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پولیس
شائع 09 مئ 2022 09:30am

کراچی میں سپر ہائی وے پر واقع واٹر پارک سے اغواء ہونے والے ڈھائی سالہ بچے مصعیب کو بازیاب کرالیا گیا جبکہ کارروائی کے دوران خاتون سمیت 2افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں پولیس نے چھاپہ مارا، جہاں کارروائی کے دوران پولیس نے ڈھائی سالہ بچے مصعیب کو بازیاب کرایا۔

پولیس کے مطابق بچے کوایک عورت اغواء کرکے حیدرآباد لے گئی تھی، اغواء میں ملوث خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے ڈھائی سالہ بچہ مصعیب کو کراچی لے کر آگئے ہیں، مزید تفتیش کے بعد بچے کو والدین کے سپرد کیا جائے گا۔

دوسری جانب واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جو آج نیوز کو بھی موصول ہوگئی، فوٹیج میں بچے کو 2 مرداورایک عورت کے ساتھ جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ادھر کراچی میں سپرہائی وے واٹرپارک سے ڈھائی سالہ بچے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ میمن گوٹھ میں درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق، بچے کو اغواء کار پارکنگ ایریا میں سفید گاڑی میں ڈال کرلے گئے، ملزمان بچے کو شام پونے 6 بجے اپنے ساتھ لےگئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں سپرہائی وے واٹرپارک سےھائی سالہ بچہ مبیہڈ طور پر اغواء ہوگیا تھا ۔

karachi

Superhighway