Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

تمام سیاسی جماعتیں عوام کی بہتری کیلئے کام کریں: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ پی ٹی آئی حکومت کی گندی سیاست کی وجہ سے دو سال تک...
شائع 08 مئ 2022 03:22pm
Photo: FILE
Photo: FILE

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ پی ٹی آئی حکومت کی گندی سیاست کی وجہ سے دو سال تک رک گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو لاہور میں 350 بستروں پر مشتمل سلیم میموریل اسپتال کا افتتاح کیا جس میں کینسر، گردے اور دل کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔

اسپتال کے مختلف حصوں کے دورے کے دوران حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دی کہ اسپتال میں جدید ترین مشینری نصب کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ اپنی پسند اور ناپسند سے بالاتر ہو کر عوام کی بہتری کے لیے کام کریں۔

وزیر اعظم نے میاں منشا پر زور دیا کہ وہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں ایسے چار اسپتال بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کام تب ہو گا جب آپ اس مقصد کیلئے 4-6 ارب روپے نکالیں گے اور یہ میاں [منشا] صاحب کے لیے سمندر میں ایک قطرہ ہے،"۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کاروبار کے لیے "بہت اچھا تعاون" ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے کہ اگر وہ 6 ارب روپے کی سرمایہ کاری کریں گے تو انہیں 60 ارب روپے کا منافع ہوگا۔

Shehbaz Sharif

Prime Minister