Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوکرین کے اسکول پر روسی فوج کی بمباری، درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ

اسکول میں 90 افراد ہناہ لیے ہوئے تھے جن میں سے 60 کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
اپ ڈیٹ 08 مئ 2022 02:45pm
فوٹو ـــــــ روئٹرز
فوٹو ـــــــ روئٹرز
فوٹو ــــــــ روئٹرز
فوٹو ــــــــ روئٹرز

مشرقی یوکرین کے علاقے لوہانسک میں ایک دیہی اسکول پر روسی افواج کے بمباری سے 60 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے علاقے کے گورنر سیری گیڈے کا حوالہ دیتے ہوئے اتوار کو بتایا ہے کہ ہفتے کی دوپہر کو روسی افواج نے اسکول پر بم گرایا، جہاں 90 افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔

بمباری کے نتیجے میں عمارت میں آگ لگ گئی تھی۔

گورنر نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپلیکیشن پر اس بارے میں لکھا کہ ’آگ کو تقریباً چار گھنٹے بعد بجھایا گیا تھا، اس کے بعد ملبے کو صاف کیا گیا، جہاں سے بدقسمتی سے دہ لاشیں ملیں۔‘

’ملبے میں سے 30 افراد کو نکالا گیا، جن میں سے سات زخمی تھے۔ جبکہ ملبے تلے 60 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔‘ روئٹرز فوری طور پر اس رپورٹ ک تصدیق نہیں کر سکا۔

واضح رہے کہ یوکرین اور اس کے مغربی اتحادیوں نے روسی افواج پر اس جنگ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے۔ تاہم ماسکو ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

اقوام متحدہ اور بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس کی طرف سے ہفتے بھر کے لیے کروائے جانے والے ایک آپریشن میں یوکرین کے جنوب مشرقی شہر ماریپول میں واقع سٹیل پلانٹ سے متعداد شہریوں کو نکالا گیا تھا۔

Vladimir Putin

Russian forces

Ukraine