وزیراعظم نے نسرین جلیل کو گورنر سندھ مقرر کرنے کی سمری صدر کو بھیج دی
عمران اسماعیل کے گورنر سندھ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد نئے گورنر کا نام بھی سامنے آ گیا۔
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم کی رہنماء نسرین جلیل کو گورنر سندھ مقرر کرنے کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو بھیج دی۔
عمران اسماعیل کے گورنر سندھ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد نئے گورنر کا نام بھی سامنے آ گیا،نسرین جلیل کو گورنر سندھ مقرر کرنے کی سمری ایوان صدر ارسال کر دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منظوری کے بعد سمری صدر مملکت کو بھیج دی گئی ہے۔
دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کا چیئرمین واپڈا کے عہدے سے دیا گیا استعفیٰ بھی منظور کر لیا گیا۔
اسلام آباد
Governor Sindh
President Arif Alvi
PM Shehbaz Sharif
مقبول ترین
Comments are closed on this story.