سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اسپتال میں داخل
کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں ان کے ٹیسٹ ہو رہے ہیں جبکہ بیان میں مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیزکو بحیرہ احمر کے شہر جدہ میں طبی معائنے کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
تاہم کنگ فیصل سپیشلسٹ اسپتال میں ان کے ٹیسٹ ہو رہے ہیں جبکہ بیان میں مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
خیال رہے کہ شاہ سلمان اسلام کے مقدس ترین مقامات کے محافظ، ولی عہد اور نائب وزیر اعظم ہیں۔
علاوہ ازیں وہ اس عہدے پرڈھائی سال سے زیادہ گزارنے کے بعد سنہ 2015 میں دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ ملک کے حکمران بن گئے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز(86 سالہ) کا سنہ 2020 میں پتے کا آپریشن ہوا اور مارچ میں ان کے دل کے پیس میکر کی بیٹری تبدیل کرائی گئی۔
Saudi Arabia
Shah Salman
King Salman
مقبول ترین
Comments are closed on this story.