Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

افغانستان میں تمام خواتین کیلئے برقعہ پہننا لازمی قرار

خلاف ورزی کرنے والی خواتين کے قريبی مرد رشتہ داروں کو قيد کيا جا سکتا ہے۔
شائع 08 مئ 2022 11:03am
فوٹو ــــــــ فائل
فوٹو ــــــــ فائل

افغانستان میں تمام خواتین کے ليے برقعہ پہننا لازمی قراردے دیا گیا ۔

آج نیوز کے مطابق برقعہ پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے افغان خواتین کو دوبارہ چہرے ڈھانپنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

افغان سپريم ليڈر ہیبت اللہ اخوند زادہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق خواتین کو آنکھوں کے سوا اپنا چہرہ مکمل طور پر ڈھکنا لازمی ہے جو روايات کے مطابق ہے اور احترام کا تقاضہ کرتی ہے۔

تاہم حکم نامے کے تحت حکم کی خلاف ورزی کرنے والی خواتين کے قريبی مرد رشتہ داروں کو قيد اور نوکريوں سے برطرف بھی کيا جا سکتا ہے۔

اسی اثنا میں ورلڈ اکنامک فورم کے صدر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ یہ سمجھنا مشکل ہے لیکن طالبان نے آج افغانستان کی خواتین پر اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے سخت ترین پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے طالبان کی جانب سے خواتین کے اسکول جانے پر بھی پابندی عائد کی تھی، جس کی عالی برادری کی جانب سے مذمت بھی کی گئی۔

afghan taliban

Afghan peace

taliban govt