Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خانیوال میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 540سے لے کر 650 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
شائع 08 مئ 2022 10:26am
فوٹو ــــ فائل
فوٹو ــــ فائل

خانیوال میں برائلر مرغی کے گوشت اور بڑے جانور کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے.

آج نیوز کے مطابق خانیوال میں بھی برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی۔

تاہم شہر بھرمیں مرغی کے گوشت کی عدم دستیابی نے شہریوں کا جینا محال کردیا۔

دریں اثنا شہریوں کا کہنا ہے کہ برائلر مرغی کے گوشت کی عدم دستیابی اور آئے روز بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے مرغی کا گوشت غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔

اسی طرح برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 540سے لے کر 650 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

علاوہ ازیں بڑے جانور کا گوشت 700 سے 800 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کرنے اور آئے روز مرغی اور بیف کے گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

price hike

Khanewal