Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بین اسٹوکس نے انگلش کاؤنٹی کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بناڈالا

لندن :انگلش ٹیسٹ ٹیم کے نو منتخب کپتان بین اسٹوکس نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے...
شائع 08 مئ 2022 09:50am

لندن :انگلش ٹیسٹ ٹیم کے نو منتخب کپتان بین اسٹوکس نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بناڈالا۔

بین اسٹوکس نے درہم ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ووسٹرشائر کیخلاف ایک اننگز میں 17 چھکے لگائے۔

انگلش ٹیم نے نئے کپتان بین اسٹوکس نے درہم کیخلاف 17چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے صرف 88 گیندوں پر161رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

اس شاندار اننگز کے دوران بین اسٹوکس نے ایک اوور میں لگاتار 5چھکے بھی لگائے جبکہ صرف 64 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کے دوران ایک اننگز میں سب سے زیادہ 23 چھکوں کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کولن منرو کے پاس ہے۔

london

Ben Stokes