Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
29 Jumada Al-Akhirah 1446  

میں کبھی بھی امریکا مخالف نہیں رہا: عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی امریکا مخالف نہیں رہا، قوم میں اچھے برے ہوتے ہیں،...
شائع 07 مئ 2022 07:38pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی امریکا مخالف نہیں رہا، قوم میں اچھے برے ہوتے ہیں، امریکیوں کو پاکستان کی عادت پڑی ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں سے ورچوئل خطاب میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جو بھی بات منوانی ہو حکم ہوتا تھا اور یہاں سیلوٹ مارا جاتا تھا، امریکا کے کہنے پر قبائلی علاقے میں فوج بھجوادی۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقے کے لوگوں کو کہا گیا کہ جہاد بہت اچھی چیز ہے، امریکا کی جنگ میں شرکت سے پاکستان نے سب سے بھاری قیمت ادا کی۔

عمران خان نے کہا کہ جولائی اور اگست میں سمجھ گیا تھا کہ کچھ ہورہا ہے، ہٹانا ہی تھا تو ہم سے زیادہ اہل لوگ لے آتے، پاکستان کا کرپٹ ترین مافیا ہم پر لے آئے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی الیکشن میں اس طرح کے لوگوں کا الیکشن لڑنے کی اجازت دی جاسکتی ہے؟ ، ایک کرپٹ ترین ٹولہ کو ہم پر حکمران مسلط کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک فیکٹری کو تباہ کرنا ہے تو کرپٹ مینیجر کو بٹھادیں، ملک استحکام کی طرف جارہا تھا تو ہماری حکومت گرادی گئی۔

اسلام آباد

imran khan