Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان میں غریب آدمی سسک سسک کر جان دے دیتا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

بشام: وزیراعظم شہباز شریف بشام میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں۔
اپ ڈیٹ 07 مئ 2022 06:32pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

بشام : شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں غریب آدمی سسک سسک کے جان دے دیتا ہے، اور امیر آدمی بیرونی ممالک میں اپنا علاج کرواتے ہیں۔

بشام میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چار سالوں میں پی ٹی آئی نے 24 ہزار ارب کا قرضہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ 11 گیارہ مہینوں میں ہم نے میٹرو بسیں چلائیں، کے پی کے مسائل کو حل کر کے دم لوں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے بچوں کو سستہ آٹا اور سستی دوائی نہیں ملتی تو ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا، تعلیم ہر ایک کا حق ہے، چاہے کسی غریب کا بیٹا ہے یا امیر کا بیٹا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 4 سال جو بدترین حکومت تھی اس نے ملک میں بدترین بحران پیدا کیا اور ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آٹے کی جو قیمت پنجاب میں ہوگی وہ قیمت کے پی میں بھی ہوگی، آج کے جو واعدے کیے ہیں اس پر عملدر آمد کروائوں گا، میں اپنے کپڑے بھیج کر بھی آپ کو سستا آٹا مہیا کروں گا۔

Shehbaz Sharif

Prime Minister