Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوکاڑہ: بہن کوفائرنگ کرکے قتل کرنے والے شخص کا بیان منظرعام پر آگیا

ملزم کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی شرمندگی نہیں ہے کہ میں نے اپنی بہن کا قتل کیا ہے، کیونکہ میں نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔
شائع 07 مئ 2022 04:54pm
فوٹو آج نیوز
فوٹو آج نیوز

اوکاڑہ: غیرت کے نام پراپنی بہن کوفائرنگ کرکے قتل کرنے والے شخص کا بیان منظرعام پر آگیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق حمزہ نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ میں نے اپنی بہن کا قتل کیا ہے، میری بہن والدین کے سمجھانے کے باوجود 6 ماہ سے گھر سے چلے گئی تھی۔

اس کا کہنا تھا اس کی بہن ماڈلنگ کی غرض سے گھر سے گئی تھی جبکہ ہمارے خاندان میں سے کوئی بھی اس شعبے سے تعلق نہیں رکھتا ہے۔

تاہم والدین نے بھی سمجھایا اور میں نے بھی سمجھایا ہے، لیکن وہ اپنے ضد پر قائم تھی۔

حمزہ نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ماہ رہ گھر آئی تھی، پھر واپس جانے لگی، تو میں نے اس کا قتل کردیا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی شرمندگی نہیں ہے کہ میں نے اپنی بہن کا قتل کیا ہے، کیونکہ میں نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔

خیال رہے کہ مقامی پولیس کے مطابق 22 سالہ سدرہ بطور پیشہ ماڈل تھی جو فیصل آباد سے عید منانے اپنے آبائی گاؤں آئی تھی

تاہم بھائی نے والد کی پستول سے فائرنگ کرکے اپنی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

Okara

honour killing