Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق وزیراعظم عمران خان آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے مخاطب ہوں گے

عمران خان کے ممکنہ خطاب میں دنیا بھرمیں مقیم پاکستانیوں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔
شائع 07 مئ 2022 02:27pm
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ____  فوٹو فائل
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ____ فوٹو فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں سے مخاطب ہوں گے۔

آج نیوز کے مطابق عمران خان آج شام 6 بجے ہونے والے خطاب کیلئے ملک بھرکے بڑے شہروں میں اسکرین لگائیں جارہیں اسلام آباد کے فاطمہ جناح پارک میں انتظامات کیے گئے۔

دریں اثنا تحریک انصاف اسلام آباد کے صدرعلی نوازاعوان کی زیرِصدارت اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کی تیاریاں کا جائزہ لیا گیا۔

تاہم اسلام آباد کے فاطمہ جناح پارک میں بڑی سکرین نصب کرنے کے ساتھ دیگر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

عمران خان کا خطاب سننے کیلئے دیگربڑے شہروں میں بھی اسکرینیں نصب کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کے ممکنہ خطاب میں دنیا بھرمیں مقیم پاکستانیوں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

اسلام آباد

imran khan

Pakistan Tehreek e Insaf