Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے لاہورہائیکورٹ راولپنڈی...
شائع 07 مئ 2022 01:20pm
Photo: Naveed Siddiqui
Photo: Naveed Siddiqui

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سانحہ مری کیس کی سماعت کی ، میونسپل کارپوریشن اورمحکمہ جنگلات کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ریمارکس دیے کہ غیرقانونی کام کیے ان میں رتی بھرشرم نہیں، عوام کا پیسا اورملک لوٹ کے کھا گئے۔

وکیل پارکنگ پلازہ نے موقف اپنایا کہ پارکنگ پلازہ کا معاہدہ ہوا، ٹی ایم اے حکام 12کروڑ کی رقم دے چکے ہیں، جس پر جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ریمارکس دیے کہ ٹی ایم اے حکام جھوٹ بول رہے ہیں کہ ہمیں معلوم ہی نہیں، جب سڑکیں بلاک تھیں اورہزاروں لوگ پھنسے ہوئے تھے تواداروں نے کیا کیا؟ ملک کوہم لوگ کھا گئے ہیں۔

جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے وکلاء کو مخاطب کر کے کہا کہ کونسل ٹی ایم اے کیلئے مت کھڑے ہوں پاکستان کیلئے کھڑے ہوں۔

ایڈووکیٹ جلیل اخترعباسی نے بتایا کہ نیسپاک نے کہا کہ پارکنگ پلازہ کیلئے1.5 بلین لیے جو شیخ عنصرعزیز کی جگہ ہے۔ جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کہا کہ یہ انہیں مئیرشیخ عنصرعزیز کی زمین ہے جو دہی بھلے کھلا کرمئیربن گئے تھے، پارکنگ پلازہ کا آئیڈیا طے ہوا رقم مختص ہوئی پھرسب ختم ہوگیا۔

عدالت نے محکمہ وائلڈ لائف سے چار روزمیں تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

LHC