Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران اشرف نے اپنا سر کیوں منڈوا لیا؟

اداکار کی ویڈیو نے ان کے مداحوں کوحیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
شائع 07 مئ 2022 01:14pm
عمران اشرف _____ فوٹو فائل
عمران اشرف _____ فوٹو فائل

کراچی: اداکارعمران اشرف نے اپنی فلم کے لیے اپنا سر منڈوایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پرعمران اشرف نے ویڈیو شئیر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ وہ اپنا سرمنڈوارہے ہیں جبکہ اداکار کی ویڈیو نے ان کے مداحوں کوحیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے ویڈیو کی کیپشن میں وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ لکھا کہ ’’جی ہاں! فلم ‘‘دم مستم’’ کی شوٹنگ کے دوران میں نے اپنے کردار باؤ کے لیے اپنا سر منڈوایا ہے۔

تاہم انہوں نے اپنے اس عمل کو اداکاری سے اپنی محبت قرار دیا۔

اداکارعمران اشرف نےمزید بتایا یہ ہی وجہ تھی کہ میرے ڈراموں ‘رقص بسمل’ اور ‘بدزات’ کے درمیان وقفہ آیا۔

ادکار نے پوسٹ کے آخر میں تمام لوگوں سے درخواست کی کہ براہ کرم میری فلم ‘‘دم مستم’’ ضرور دیکھیں۔

واضح رہے کہ عمران اشرف کی فلم ‘‘دم مستم’’ عید الفطر پر ریلیز کی گئی ہے فلم میں اداکارہ امر خان نے ان کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

Pakistani Showbiz

showbiz stars

entertainment