Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

20 مئی کو لانگ مارچ کی حتمی تاریخ دیں گے، شیخ رشید

شیخ رشید کی میڈیا نے کہا کہ ن لیگ اپنی اوقات پر آگئی ہے، ان کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔
اپ ڈیٹ 07 مئ 2022 04:46pm
اسکرین گریب فوٹو ــــ آج نیوز
اسکرین گریب فوٹو ــــ آج نیوز

راولپنڈی: شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت انتہا پرپہنچ گئی ہے، عمران خان 20 مئی کولانگ مارچ کی حتمی تاریخ دیں گے۔

آج نیوز کے مطابق راولپنڈی میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے کہا کہ ن لیگ اپنی اوقات پر آگئی ہے، ان کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی عظیم فوج پر فخر ہے، ادارے زمینی حقائق کو سمجھیں، مقتدرحلقےخاموش ضرورہیں لیکن وہ سب جانتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت انتہا پرپہنچ گئی ہے، 2ووٹوں والی حکومت کبھی بھی گرسکتی ہے، تمام مسائل کا واحد حل الیکشن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں، گرفتاریاں کریں،تشدد کریں،ہم گھبرانےوالےنہیں ہیں۔

ان کا مزید کہناتھا کہ ملک تشویشناک حالات میں جارہا ہے،31مئی سےپہلےفیصلہ کریں،انتخابات کی تاریخ دیں۔

شیخ رشید نے واضح کیا کہ عمران خان 20 مئی کولانگ مارچ کی حتمی تاریخ دیں گے، کئی اورمطالبہ نہیں،حکومت انتخابات کی تاریخ دے۔

Shehbaz Sharif

Sheikh Rasheed

PTI government