Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں کلفٹن کے پاس بے قابو کار حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق

حادثہ کلفٹن روڈ پرسی وی یو کے قریب پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کاربے قابو ہو کر قلا بازیاں کھاتے ہوئے کھمبے سے ٹکرا گئی۔
شائع 06 مئ 2022 06:40pm
سی ویو کے پاس تیز رفتار کار میں حادثے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔  فوٹو — فائل
سی ویو کے پاس تیز رفتار کار میں حادثے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ فوٹو — فائل

شہرِ قائد میں کلفٹن سی ویو کے پاس تیز رفتار کار میں حادثے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

آج نیوز کے مطابق حادثہ سی ویو کے قریب کلفٹن روڈ پر پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار پہلے بے قابو ہو کر قلا بازیاں کھاتے ہوئے کھمبے سے ٹکرائی جس کے بعد وہ آتشزدگی کا نشانہ بن گئی۔

بے قابو کار کے حادثے میں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جب کہ موقع پر موجود افراد نے گاڑی میں سے جاں بحق شخص سمیت 4 افراد کو زخمی حالت میں نکالا جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

بعدازاں اسپتال میں زیرِ علاج دوسرا شخص بھی جاں بحق ہوگیا ہے تاہم پولیس اور ریکسیو عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

karachi

car accident