Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی حکومت کا سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی ہے۔
شائع 06 مئ 2022 05:57pm
سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی ہے۔  فوٹو — فائل
سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی ہے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اپنے ماتحت خدمات انجام دینے والے سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے ہفتہ وار چھٹی سے متعلق وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سرکاری دفاتر ہفتے میں اتوار کی چھٹی کرسکیں گے جب کہ دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 8 سے 3 بجے تک کر دیئے گئے جس میں دوپہر 1 سے 1:30 بجے تک وفقہ نماز ہوگا جب کہ جمعتہ المبارک کے روز اوقات کار صبح 8 سے ایک بجے ہوں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ماہ سرکاری دفاتر میں ہفتے کی دو تعطیلات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Federal govt

Notification