Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عبدالعلیم خان نے عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

عمران خان غیر ملکی سفیروں سے ملیں تو محب وطن اور کوئی دوسرا ملے تو غدار، عبدالعلیم خان
شائع 06 مئ 2022 02:58pm

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنماء عبدالعلیم خان نےسابق وزیراعظم عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان حقائق بتائیں، ہم بھی بتائیں گے، 300 ایکڑ زمین قانونی کرانے کی کوشش کا سوائے الزام کے کچھ نہیں۔

عبدالعلیم خان نے اہم ڈویلپر کے ساتھ فرح گوگی کے تعلقات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتےہوئے کہا کہ اب تفتیش ہونی چاہیئے کہ یہ زمینیں کن ڈویلپرز کو دی گئیں، فرح گوگی دبئی میں انہیں ڈویلپرز میں سے ایک کے ہاں ٹھہری ہیں۔

عبدالعلیم خان نے مزیدکہا کہ عمران خان غیر ملکی سفیروں سے ملیں تو محب وطن اور کوئی دوسرا ملے تو غدار۔

اسلام آباد

imran khan

Abdul Aleem Khan