Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

توہین مذہب کا کیس: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے شیخ رشید کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتےہوئے انتظامیہ کو 18مئی تک گرفتاری سے روک دیا اور مقدمات کے اخراج کیلئے فریقین کوبھی نوٹس جاری کردیئے۔
شائع 06 مئ 2022 01:37pm

راولپنڈی: لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے توہین مذہب کے کیس میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی عبوری ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی۔

جمعے کے روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیرداخلہ شیخ رشید لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ پہنچے اور توہین مذہب کیخلاف مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی، درخواست ضمانت پرسماعت جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کی۔

عدالت نے توہین مذہب مقدمات میں شیخ رشید کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انتظامیہ کو 18مئی تک گرفتاری سے روک دیا ۔

عدالت نے شیخ رشید کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی اور مقدمات کے اخراج کیلئے فریقین کوبھی نوٹس جاری کردیئے۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کیخلاف مسجد نبوی واقعے پر فیصل آباد، گوجرخان، راولپنڈی اوراٹک سمیت نوشہروں میں مقدمات درج ہیں جبکہ انہیں مقدمات میں شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق پہلے ہی گرفتارہیں ۔

LHC

Sheikh Rasheed

Contempt of Court