Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آبادہائیکورٹ: شہباز گل کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 9مئی تک توسیع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء شہبازگل کے کیس کو توہین مذہب کے دیگرمقدمات کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دے دیا۔
شائع 06 مئ 2022 12:42pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)رہنما ءشہبازگل کے کیس کو توہین مذہب کے دیگر مقدمات کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دے دیا اور شہبازگل کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں بھی9 مئی تک توسیع دے دی ۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شہباز گل توہین مذہب کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت شہباز گل کا کہنا تھا کہ کبھی کسی کخلا ف مقدمہ درج نہیں کرایا،پیکا آرڈیننس کا سہارا بھی نہیں لیا، ہمیشہ قانون کا احترام کیا، پولیس کی لاٹھی سے انگلی ٹوٹ گئی تھی، حکومت کے خاتمے پر جس پہلے بندے پرحملہ ہوا وہ میں ہوں ، مریم نواز کا بیان موجود ہے کہ انہیں کچلنا چاہیئے، پتہ نہیں اگلی سماعت پرمیں آپ کے سامنے موجود بھی ہوں یا نہیں ۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ہم تنقید کوویلکم کرتے ہیں لیکن اگرآئین اور اداروں کا احترام نہیں ہو گا تو پھرافراتفری ہوگی اگرساری چیزیں سیاسی بیانیے پرچلنی ہیں تواس کا اختتام انتشارپرہی ہوگا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ ایسا نہ کہیں،سیاسی جماعتیں رائے عامہ ہموارکرتی ہیں، پولیٹیکل لیڈرکا بہت بڑا کردارہوتا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے توہین مذہب کے کیس میں شہباز گل کو گرفتار کرنے سے روکنے کے حکم میں 9 مئی تک توسیع کردی اور انہیں آئندہ سماعت پر پیشی سے استثنیٰ دے دیا۔

عدالت نے شہبازگل کے کیس کو توہین مذہب کے دیگر کیسز کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم بھی دیا۔

IHC

اسلام آباد

Contempt of Court

shehbaz gill