Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

موٹر وے پر شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا ایک ملزم گرفتار

موٹر وے پر پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ کے واقعے کا مقدمہ تھا نہ کالیکی میں درج کر لیا گیا۔
شائع 06 مئ 2022 11:55am

حافظ آباد: موٹر وے پر پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ کے واقعے کا مقدمہ تھا نہ کالیکی میں درج کر لیا گیا جبکہ پولیس نے گاڑی کو ٹکرمارنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس تھانہ کالیکی نے شہباز گل کے ساتھی جابر علی کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم وجاہت علی کو گرفتار کر لیا ،جسے تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم وجاہت علی نے مریدکے سے طاہر نامی شخص سے اسلام آباد جانے گاڑی رینٹ پر لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے واقعے کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ شہباز گل گزشتہ روز موٹر وے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ سکھیکی ریسٹ ایریا کے قریب پیچھے سے آنے والے کار نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار ی جس سے ان کی گاڑی الٹ گئی،گاڑی میں سوار شہباز گل سمیت 4افراد زخمی ہو گئی۔

ادھر پی ٹی آئی رہنما ءشہبازگل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ اللہ کا کرم اورقوم کی دعا سے بچ گیا ہوں، کسرکوئی نہیں چھوڑی گئی ،ابھی بازوں اورگردن کے ٹیسٹ ہونے ہیں، کل کے واقعے پرمقدمہ درج کروا دیا ہے۔

moterway

car accident

hafizabad

Dr. Shahbaz Gill