Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثابت ہوگیا کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے، شیخ رشید

سامراجی مراسلہ عمران خان کی حکومت ختم کرنے کی سازش تھا، حکومت خود اپنے بیانیے کیخلاف کمیشن بنانے کا اعلان کررہی ہے، سابق وزیرداخلہ
شائع 06 مئ 2022 11:43am

راولپنڈی: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سامراجی مراسلہ عمران خان کی حکومت ختم کرنے کی سازش تھا، حکومت خود اپنے بیانیے کیخلاف کمیشن بنانے کا اعلان کررہی ہے، ثابت ہوگیا کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے، عمران خان جوڈیشل کمشن کا مطالبہ کررہے ہںل۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جو سامراجی مراسلہ عمران خان کی حکومت ختم کرنے کیلئے سازش تھا ، حکومت اس مراسلے کو بے بنیاد اور جعلی قرار دیتی تھی، حکومت خود اپنے بیانیے کیخلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلا ن کررہی ہے جبکہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کررہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہاکہ یہ بات ثابت ہوگئی کہ مداخلت سازش سےزیادہ خطرناک ہوتی ہے، جس طرح انگریز نے برصغیر میں مداخلت کی تھی۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے مزید کہا کہ (ن)لیگ کی طرف سے جلسوں کی ابتدا ءجلد الیکشن کی ایک کڑی ہے،2ووٹوں کی اکثریتی حکومت 2 ماہ میں ہی سیاسی طورپرختم ہوجائے گی۔

شیخ رشیدنے کہا کہ امید ہے آج عمران خان میانوالی کے جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے ،پھرلگ پتہ جائے گاکہ سیاست آر یا پار ہوگی، بہتر یہی ہے کہ 31 مئی سے پہلے پہلے نئےانتخابات کا اعلان کردیاجائے۔

Sheikh Rasheed

imran khan

AML