Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مودی سرکار کا کورونا سے 4 لاکھ 80 ہزار اموات کا دعویٰ غلط ہے، راہول گاندھی

کانگریس رہنماء راہول گاندھی نےکوروناوائرس سےاموات کےمودی حکومت کےاعدادوشمار مسترد کردیئے۔
شائع 06 مئ 2022 11:20am

نئی دہلی: کانگریس رہنماء راہول گاندھی نے کورونا وائرس سے اموات کے مودی حکومت کے اعداد و شمار مسترد کردیئے۔

کانگریس کے رہنماء راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کورونا وائرس سے اموات کے حکومتی اعداد و شمارمسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کورونا سے 47 لاکھ اموات ہوئیں، مودی سرکار کا کورونا سے 4 لاکھ 80 ہزار اموات کادعویٰ غلط ہے، نریندرمودی جھوٹ بول سکتے ہیں، سائنس نہیں۔

راہول گاندھی نے مزید کہا کہ جنہوں نے کورونا وباء میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ان کا احترام کریں، حکومت ہلاک افراد کے ورثاء کو 4 لاکھ روپے دینے کا وعدہ پورا کرے۔

coronavirus

Congress

New Delhi

Rahul Gandhi

Modi Govt