Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ (ن) آج فتح جنگ میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی

نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز کے علاوہ دیگر مرکزی قیادت جلسے سے خطاب کرے گی جبکہ جلسےکا ٹائم آج شام 4 بجے رکھا گیا ہے۔
شائع 06 مئ 2022 09:24am

اٹک :مسلم لیگ (ن) آج فتح جنگ میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی ، مریم نواز کے علاوہ دیگر مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔

مسلم لیگ ن آج اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے، جلسے سے نائب صدر (ن)لیگ مریم نواز کےعلاوہ دیگر مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔

جلسہ گاہ میں اس وقت تیاریوں کے حوالےسے مقامی قیادت موجود ہے، جلسےکا ٹائم آج شام 4 بجے رکھا گیا ہے۔

اس وقت پارٹی کارکن موٹرسائیکل ریلی نکالنے میں مصروف ہیں، مرکزی قیادت کیلئے بہت بڑا اسٹیج تیار کیا جا رہا ہے۔

Maryam Nawaz

Attock

Jalsa