Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا شہباز گل کے ٹریفک حادثے کا نوٹس، تحقیقات کرانے کا حکم

وزیراعظم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے معتلقہ حکام کو حادثے کی تحقیقات کرانے کا حکم دیا اور کہا کہ تحقیقات میں انصاف کےتمام تقاضے پورے کئے جائیں۔
شائع 05 مئ 2022 09:59pm
وزیراعظم نے کہا کہ تحقیقات میں انصاف کےتمام تقاضے پورے کئے جائیں۔  فوٹو — فائل
وزیراعظم نے کہا کہ تحقیقات میں انصاف کےتمام تقاضے پورے کئے جائیں۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور – اسلام آباد موٹروے پر شہباز گل کو پیش آنے والے ٹریفک حادثے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو حادثے کی تحقیقات کرانے کا حکم دیا اور کہا کہ تحقیقات میں انصاف کےتمام تقاضے پورے کئے جائیں۔

شہباز شریف نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل سمیت زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا جب کہ متاثرین کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ لاہور اسلام آباد موٹر وے پر پیش آیا جس کے باعث ان کی گاڑی پلٹ کر سڑک کے کنارے سبز پٹی پر جا پہنچی تاہم شہباز گل سمیت گاڑی میں موجود چار افراد معلومی زخمی ہوئے ہیں۔

Accident

shehbaz gill

PM Shehbaz