Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے نیا پاکستان بناتے بناتے پرانا پاکستان بھی تباہ کردیا: وزیراعلیٰ پنجاب

مزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ عوام کو نوکریوں اور گھروں کے لالی پوپ بھی دیئے گئے۔
شائع 05 مئ 2022 09:15pm
حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی نے نیا پاکستان بناتے بناتے پرانا بھی تباہ کر دیا۔  فوٹو — فائل
حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی نے نیا پاکستان بناتے بناتے پرانا بھی تباہ کر دیا۔ فوٹو — فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی نے نیا پاکستان بناتے بناتے پرانا بھی تباہ کر دیا ہے۔

ایک بیان میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں عمرانی سرکار نے نااہلی، آرگنائزڈ کرپشن اور بیڈ گورننس کے ریکارڈ قائم کئے، پونے 4 برس قوم کو دلفریب نعروں سے بہلایا گیا، 22 کروڑ عوام کو نوکریوں اور گھروں کے لالی پوپ بھی دیئے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم جھوٹ اور فراڈ کی بنیاد پر بننے والے نئے پاکستان سے نجات پر اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتی ہے، ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویداروں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ عمران نیازی اور حواریوں کو پاکستان سے کئے گئے سنگین کھلواڑ کا حساب دینا ہوگا۔

Punjab CM