Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی بھی سر کرلی

شہروز کاشف نیپال میں واقع 8 ہزار 5سو 68 میٹر بلند چوٹی کنچن جنگا کو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین اور پاکستان کے پہلے کوہ پیما ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
شائع 05 مئ 2022 08:33pm
شہروز کاشف نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرلی۔  فوٹو — فائل
شہروز کاشف نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرلی۔ فوٹو — فائل

ملک کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

شہروز کاشف نیپال میں واقع 8 ہزار 5سو 68 میٹر بلند چوٹی کنچن جنگا کو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین اور پاکستان کے پہلے کوہ پیما ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شہروز کاشف ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان اور کےٹو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں جبکہ کنچن جنگا کو سر کرنے کے بعد شہروز دنیا کی تین بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے کوہ پیما بن گئے ہیں۔

Nepal

mountaineer