Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے

ادثہ موٹر وے ایم ٹو خانقاں ڈوگراں تحصیل صفدر آباد کے ضلع شیخوپورہ میں پیش آیا جہاں سے شہباز گل گاڑی نمبر اے ٹی یو 866 پر اسلام آباد سے لاہور جارہے تھے۔
اپ ڈیٹ 05 مئ 2022 09:50pm
شہباز گل حادثے میں محفوظ رہے ہیں۔  فوٹو — فائل و اسکرین گریب
شہباز گل حادثے میں محفوظ رہے ہیں۔ فوٹو — فائل و اسکرین گریب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی گاڑی کو لاہور - اسلام آباد موٹر وے پر حادثہ پیش آیا ہے جس میں وہ محفوظ رہے ہیں۔

آج نیوز کے مطابق رہنما تحریک انصاف شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ لاہور اسلام آباد موٹر وے پر پیش آیا جس کے باعث ان کی گاڑی پلٹ کر سڑک کے کنارے سبز پٹی پر جا پہنچی تاہم شہباز گل حادثے میں محفوظ رہے ہیں۔

دوسری جانب موٹر وے پولیس نے حادثے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں جس کے مطابق حادثہ موٹر وے ایم ٹو خانقاں ڈوگراں تحصیل صفدر آباد کے ضلع شیخوپورہ میں پیش آیا جہاں سے شہباز گل گاڑی نمبر اے ٹی یو 866 پر اسلام آباد سے لاہور جارہے تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما سمیت گاڑی میں موجود چار افراد حادثے میں معمولی زخمی ہوئے، ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے لیا ہے جس سے بظاہر شہباز گل کی گاڑی کا حادثہ نیچرل معلوم ہوتا ہے جبکہ ذرائع کےمطابق پچھلی گاڑی کی جانب سے بروقت بریک نہ لگنا حادثے کا باعث بنا ہے۔

Accident

shehbaz gill