تحریک انصاف نے حکومت کی بیرونی سازش پر انکوائری کمیشن مسترد کردیا
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے کہا کہ معیشت کی گاڑی بغیر ڈرائیور کےچل رہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی مبینہ بیرونی سازش کی تحقیقات کے حوالے سے تمام تحقیقاتی کمیشن مسترد کرچکے ہیں البتہ صرف آزادعدلیہ کے تحت کمیشن ماننے کو تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو پی ٹی آئی کی کوئی کرپشن مل رہی نہ عمران خان اور کابینہ کا کوئی اسکینڈل سامنے آیا ہے، شہباز شریف اور کابینہ کا گھبرانے کا وقت کل شروع ہوگا اس لئے وزیراعظم سے درخواست ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ معیشت کی گاڑی بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے، مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلندترین سطح پرہے، ملک بھرمیں توانائی کا بدترین بحران ہے، شہباز شریف نےتوانائی کاکوئی وزیر ہی نہیں لگایا، وزارت توانائی میں پیسا ہے لیکن وزارت دینےمیں ان کادل ڈوبتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی طاقتوں کو اڈے دینےکی اجازت نہیں دیں گے، امریکا کی خواہش تھی کہ انھیں اڈے دیئے جائیں، عمران خان سے انٹرویو میں اس متعلق سوال بھی ہوا جس پر جواب ملا ایبسولیوٹلی ناٹ۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اڈے دینے سےانکار پرعمران خان کےخلاف سازش شروع ہوئی، سازش کے تحت پاکستان پربیرونی حکومت مسلط کی گئی، جلد اسلام آباد مارچ کی کال دی جائے گی اور پھر جو کام عدالتوں نے نہیں کیا وہ عوام کریں گے۔
Comments are closed on this story.