Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف کو پیٹرول کی قیمت کے تعین کا اختیار نہیں: حماد اظہر

لاہور: رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے ایل این...
شائع 05 مئ 2022 05:08pm
Photo: FILE
Photo: FILE

لاہور: رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے ایل این جی تاریخ کی مہنگی ترین قیمت پرخریدی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ کسان آج ڈیزل کیلئے پریشان ہیں، ہماری حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کوفعال کیا۔

انہوں نے کہا کہ روس سے سستا تیل خریدنے کیلئے مذاکرات شروع کئے تھے، آئی ایم ایف کو پیٹرول کی قیمت کے تعین کا اختیار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نجی پاور پلانٹس کی بندش کی وجہ سے ملک میں لوڈشیڈنگ بڑھی ہے۔

LNG

IMF

Hammad Azhar