Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

مارچ میں کہا تھا ہماری حکومت کیلئے مشکلات ہوسکتی ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی:سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مارچ میں...
شائع 05 مئ 2022 02:35pm

راولپنڈی:سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مارچ میں کہا تھا ہماری حکومت کیلئے مشکلات ہوسکتی ہیں، جانتا تھا نوازشریف کے ساتھ ملاقاتیں ہو رہی ہیں؟ سابق وزیراعظم عمران خان بھی تمام ملاقاتوں سے باخبر تھے۔

عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایک انٹرویومیں کہا ہے کہ میں نے مارچ میں کہا تھا ہماری حکومت کیلئے مشکلات ہوسکتی ہیں کیونکہ میں جانتا تھا نوازشریف کے ساتھ ملاقاتیں ہو رہی ہیں؟ سابق وزیراعظم عمران بھی تمام ملاقاتوں سے باخبر تھے،2ووٹوں کی اکثریت سے یہ سامراجی پلان بنایا گیا ۔

شیخ رشید کا مزیدکہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کو لاکر عمران خان کوزندہ کردیا گیا ہے، عمران خان کی سیاسی شخصیت ایسی نہیں تھی،جیسی ہے۔

Sheikh Rasheed

imran khan

AML