Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یہ بیرون ملک سازش کا رونا نہیں گوگی بچاؤ کا ماتم ہے، مریم اورنگزیب

معاشی دہشت گرد اور معاشی بارودی سرنگیں بجھانے والے آج اپنی نالائقی نااہلی اور لوٹ مار کا ماتم کر رہے ہیں، سازشی ٹولے نے 4سال ملک کو لوٹا اور عوام کیخلاف سازش کی ہے، وزیراطلاعات
شائع 05 مئ 2022 01:42pm

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ بیرون ملک سازش کا رونا نہیں گوگی بچاؤکا ماتم ہے، سازشی ٹولے نے 4 سال ملک کولوٹا اورعوام کیخلاف سازش کی۔

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے یہ بیرونِ ملک سازش کا رونا نہیں، یہ گوگی بچاؤ کا ماتم ہے، معاشی دہشت گرد اور معاشی بارودی سرنگیں بجھانے والے آج اپنی نالائقی نااہلی اور لوٹ مار کا ماتم کر رہے ہیں، سازشی ٹولے نے 4سال ملک کو لوٹا اور عوام کیخلاف سازش کی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ چورٹولے نے4سال خزانہ اورتوشہ خانہ لوٹا،اب گوگی پچاؤ تحریک کا عنوان ہے بیرونی سازش ہے،سازشی ٹولے نے 4سال عوام کو لوٹا اور اب رو دھو اور چیخیں مار کے وقت گزار رہے ہیں،عمران صاحب گوگی اور وزیراعظم شہباز شریف عوام کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پہ ہونے کی وجہ عمران خان کی نالائقی،ناااہلی اور لوٹ مار ہے،تباہ معیشت ، بےروزگاری اور بد ترین مہنگائی کی وجہ عمران صاحب کی کرپشن اورلوٹ مارہے،عمران صاحب کے دور میں آٹا،چینی،گھی،دوائی اورکھاد کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی۔

Information Minister

اسلام آباد

Maryam Aurangzeb

Reaction

Fawad Chaudhary