Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان نے آئی ایم ایف سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا معاہدہ کیا، مفتاح اسماعیل

عمران خان نے آئی ایم ایف سے پیٹرول مہنگا کرنے کا وعدہ کیا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت اب 245روپے ہونی چاہیئے، گزشتہ حکومت نے ملک کیلئے مشکلات پیدا کیں، مفتاح اسماعیل
اپ ڈیٹ 05 مئ 2022 01:55pm

اسلام آباد: وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے پیٹرول مہنگا کرنے کا وعدہ کیا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت اب 245روپے ہونی چاہیئے، گزشتہ حکومت نے ملک کیلئے مشکلات پیدا کیں، تیل کی قیمت برقراررکھنےپرماہانہ 102ارب کانقصان ہورہا ہے، مارکیٹ سے قرض لینا پڑرہاہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرول پر فی لیٹر 30 روپے نقصان برداشت کر رہے ہیں، موٹر سائیکل سوار پیٹرول مہنگا ہونے سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے معاشی مشکلات پیدا کیں، عمران خان نے آئی ایم ایف سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا معاہدہ کیا، عمران خان کے معاہدے کے مطابق پیٹرول 245 روپے فی لیٹر ہونا چاہیئے۔

وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ پیٹرول پر لیوی اور سیلزٹیکس نہیں لگائیں گے، پیٹرول مہنگا ہونے سے عوام کی قوت خریدپر بوجھ پڑتا ہے، ہرماہ پیٹرول کی مدمیں102ارب کانقصان ہورہا ہے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ساڑھے7ہزارمیگاواٹ کے پاورپلانٹس بندتھے، عام طور پر سردیوں میں پاورپلانٹس کی مرمت ہوتی تھی، پی ٹی آئی حکومت نے پاورپلانٹس کی مرمت نہیں کی، ایندھن کی قلت سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوتا ہے، سوئی گیس کمپنی اورپی ایس او کو پیسے دینے ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت مسائل کا انبار چھوڑکرگئی، گیس کے سیکٹر میں 15سو ارب روپے واجب الادا ہیں، پوری حکومت چلانے کا ماہانہ خرچہ 45 ارب روپے ہے۔

Finance minister

اسلام آباد

imran khan

IMF

PTI govt

Miftah Ismail