Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں مہنگائی کی شرح 3سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فواد چوہدری

معیشت عملی طور پر بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے، عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے، پی ٹی آئی رہنماء
شائع 05 مئ 2022 11:23am

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 3سالوں کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی، معیشت عملی طور پر بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے، عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیرچوہدری فواد حسین کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 3سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، یوٹیلٹی اسٹور عملی طور پر بند ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور ابو ظہبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئی،ابھی تک ایندھن کی قیمتوں پر حکومتی پالیسی واضع نہیں، معیشت عملی طور پر بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے، عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے۔

economy

اسلام آباد

Inflation

Fawad Chaudhary