Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک پر کبھی مشرف اور کبھی ضیاء کی شکل میں ظالم آئے، آج کا ظالم عمران خان ہے، آصف زرداری

ہم ایک بڑی لڑائی لڑ رہے ہیں ،بنیادی طور پر یہ جنگ مظلوم اور ظالم کے درمیان ہے ، مجھےکارکنان کی دعاؤں کی ضرورت ہے، سابق صدر
اپ ڈیٹ 05 مئ 2022 01:28pm

بینظیر آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ملک پر کبھی مشرف اور کبھی ضیاء کی شکل میں ظالم آئے، آج کا ظالم عمران خان ہے، ظالموں کے چہرے بدلتے رہتے ہیں، مظلوموں کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں، ملک پر آمرانہ سوچ کو مسلط ہونے نہیں دوں گا۔

سابق صدرآصف علی زرداری نے شہید بینظیر آباد میں اپنے آبادئی علاقے دوڑ میں عید ملن پارٹی میں شرکت کی۔

آصف زرداری نےاپنےحلقہ انتخاب کے عوام،کارکنان عہدیداران وپارٹی رہنماؤں کو عیدکی مبارک باددی۔

اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ملک تقریروں اور بڑے دعوؤں سے نہیں چلتے، عمران خان اپنے کےپ کا خود شکار ہوا، پرویز الہیٰ ساتھ دینے کا کہہ کر بھاگ گئے، چوہدری شجاعت ہمارے ساتھ ہیں،ہم ایک بڑی لڑائی لڑ رہے ہیں ،بنیادی طور پر یہ جنگ مظلوم اور ظالم کے درمیان ہے ۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ملک پر کبھی مشرف اور کبھی ضیا کی شکل میں ظالم آئے، آج کا ظالم عمران خان ہے ، ظالموں کے چہرے بدلتے رہتے ہیں،مجھےکارکنان کی دعاؤں کی ضرورت ہے،ملک پر آمرانہ سوچ کو مسلط ہونےنہیں دوں گا۔

تقریب میں شرجیل میمن،ناصرحسین شاہ،جام خان شورو،مکیش چاولہ،ضیاءلنجار،علی اکبرجمالی،امداد پتافی اوردیگررہنماء بھی شریک تھے۔

Asif Ali Zardari

PPP