Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا کی کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکے کی مذمت

کراچی یونیورسٹی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد حملہ کہیں بھی ہو قابل مذمت ہے، خصوصا تعلیمی اورمذہبی جگہوں پر حملہ زیادہ قابل مذمت ہے، نیڈ پرائس
اپ ڈیٹ 05 مئ 2022 11:11am

واشنگٹن :امریکا نے کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کردی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کراچی یونیورسٹی میں دھماکےکی مذمت کرتےہیں،دہشت گرد حملہ کہیں بھی ہو قابل مذمت ہے،خصوصا تعلیمی اورمذہبی جگہوں پر حملہ زیادہ قابل مذمت ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ اساتذہ پرحملہ دہشت گردی کی بدترین مثال کے سوا کچھ نہیں ،سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کیں اور شرپسندوں اور ان کے سہولت کاروں کے گرد شکنجہ کس دیا، امید ہے جلد ہی ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

نیڈ پرائس نے مزیدکہا کہ پاکستان سے سرحدی سیکیورٹی اورانسداد دہشت گردی پرتعاون جاری ہے، پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی قدر کرتے ہیں،مودی کی پالیسیوں پر بھی نظر ہے۔

ملکی تاریخ میں 26 اپریل وہ بدترین دن ہے جب شرپسندوں نےدوست ملک چین کے اساتذہ کو نشانہ بنایا ،جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کی وین پر خودکش حملہ کیا گیا، حملے میں 3چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

karachi universtiy

condemns

Washington

America

Ned Price

sucide blast