Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

کراچی: سی ویو پر 2نوجوان ڈوب گئے، ایک کی لاش برآمد، دوسرے کی تلاش جاری

عید کے دوسرے روز تفریح کے غرض سے آئے 2لڑکے سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، خبر ملتے ہی فلاحی ادارے کے غوطہ غوروں نے تلاش شروع کر دی۔
شائع 05 مئ 2022 09:37am

کراچی کے ساحل سمندر سی ویو پر نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے، ڈوبنے والوں میں سے ایک کی لاش کو نکال لیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے ۔

عید کے دوسرے روز تفریح کے غرض سے آئے 2لڑکے سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

خبر ملتے ہی فلاحی ادارے کے غوطہ غوروں نے تلاش شروع کر دی، کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد سونو ولد خرم شہزاد کی لاش کو نکال کر جناح اسپتال پہنچایا گیا جبکہ دوسرے ڈوبنے والے لڑکے دانیال کی لاش اب تک نہ مل سکی۔

دانیال کے والدین کا کہنا ہے کہ بچے کے ڈوبنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی لیکن پولیس کی جانن سے تعاون کے بجائے کہا گیا کہ لاش خودباہر آجائے گی۔

پولیس کے مطابق ڈوبنے والے دونوں لڑکوں کا تعلق پپری سے ہے سونو 2بھائیوں میں بڑا اور کباڑ کا کام کرتا تھا ۔

ڈوبنے والے دونوں افراد اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے آئے تھے،ڈوبنے والے دوسرے شخص کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے ۔

karachi

sea view