Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہباز شریف کا سروسز چیفس کو فون، عید کی مبارکباد دی

وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید...
شائع 04 مئ 2022 06:32pm
Photo: FILE
Photo: FILE

وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید الفطر کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو بھی ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی فون کیا اور ان سے عید کی مبارکباد دی۔

انہوں نے سندھ، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور بلوچستان کے قائم مقام گورنر سے بھی بات کی۔

قبل ازیں وزیراعظم نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں نماز عید کے اجتماعات پر پابندی کی مذمت کی۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کے ساتھ فون پر گفتگو میں وزیر اعظم شہباز نے کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

Shehbaz Sharif

Army Chief

Prime Minister

Air Marshal