Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
29 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کی کور...
شائع 04 مئ 2022 04:16pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ اور حکومت مخالف لانگ مارچ کی حکمت عملی طے ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اجلاس آج شام بنی گالہ میں ہو گا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت مخالف لانگ مارچ کی حکمت عملی طے ہو گی، آئندہ انتخابات سے متعلق امور پر مشاورت ہو گی۔

جبکہ عدالتوں میں جاری مختلف قانونی امور میں پیش رفت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔

اسلام آباد

imran khan