Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا صارفین کو ٹوئٹر کے استعمال کیلئے ’فیس ادا‘ کرنی ہوگی؟

لیون مسک نے کہا ہے کہ ممکن ہے ٹوئٹر کے استعمال پر مستقبل میں صارفین کو فیس ادا کرنی پڑے۔
اپ ڈیٹ 04 مئ 2022 06:45pm
فائل فوٹو: روئٹرز
فائل فوٹو: روئٹرز

الیکٹرانک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک الیون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد کہا ہے کہ ممکن ہے ٹوئٹر کے استعمال پر مستقبل میں صارفین کو فیس ادا کرنی پڑے۔

اس بارے میں ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ٹوئٹر عام صارفین کے استعمال کے لیے مفت رہے گا لیکن کاروباری اور حکومتی صارفین کو شاید مستقبل میں کچھ فیس ادا کرنی پڑے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے اس بارے میں ٹوئٹر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم ٹوئٹر نے اس پر کمنٹ دینے سے انکار کردیا۔ ایلون مسک گزشتہ ماہ سے ٹوئٹر کے لیے رد و بدل کی تجاویز دے رہے ہیں۔

حال ہی میں ٹوئٹر خریدنے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس پلیٹ فارم پر نئے فیچرز متعارف کروانا چاہ رہے ہیں تاکہ اس کو قابل اعتبار بنایا جا سکے۔

رواں ہفتے انہوں نے نیویارک میں ہونے والے میٹ گالا پر پیر کو کہا تھا کہ وہ ٹوئٹر میں شفافیت لانا چاہتے ہیں تاکہ صارفین کو پتہ چل سکے کہ ٹوئیٹس کو فروغ کیسے دیا جاتا ہے۔

ایلون مسک کا کہنا تھا وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ ٹوئٹر عوامی طور پر تنقید کے لیے سامنے ہو۔

ٹویٹر

Elon Musk