Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سازش کی ایک اور شہادت امریکا سے موصول ہوئی: عمران خان

عمران خان نے کہا کہ غلامی نامنظور مارچ آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، قوم تیار رہے، فیصلہ کن تحریک کو انجام تک پہنچائیں گے۔
شائع 03 مئ 2022 07:22pm
عمران خان  نے کہا کہ غلامی نامنظور مارچ آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔  فوٹو — فائل
عمران خان نے کہا کہ غلامی نامنظور مارچ آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ سازش کی ایک اورشہادت امریکا سے موصول ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی کے "غلامی نا منظور مارچ" کی تیاریوں کے معاملے پر عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک گیر عوامی رابطہ مہم کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں شرکا نے چاند رات کے موقع پر عوام کی جانب سے باہر نکلنے پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں بشمول میانوالی، جہلم، فیصل آباد، سیالکوٹ اور چکوال میں آئندہ ہونے والے جلسوں سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ سازش کی ایک اور شہادت امریکا سے موصول ہوئی ہے، مقامی میر جعفروں نےسہولت کاروں کا کردار ادا کیا ہے، ہم پسپائی اختیار نہیں کریں گے کیونکہ ہم نے پاکستان کو حقیقی آزادی دلوانے کا عزم کیا ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ غلامی نامنظور مارچ آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، قوم تیار رہے، فیصلہ کن تحریک کو انجام تک پہنچائیں گے۔

imran khan

long march